
ویب ڈیسک: شہر قائد کے علاقے ماڈل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والا ملزم 12 سالہ بچے کے قتل سمیت جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب نکلا۔
ماڈل کالونی پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم بدنام زمانہ ڈاکو رضوان نکلا، ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے مطابق ہلاک ملزم سے ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں، اور اس کے خلاف 2 درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزم 12 سالہ بچے کے قتل سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کی وارداتوں کی کئی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موجود ہیں، ماڈل کالونی پولیس نے دوران گشت ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، اور جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔

















