سولر صارفین کے لئے نئی خبر نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

Blog

نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے، وزارت توانائی نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد منظوری دے دی ہے۔

اب نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، سولر معاہدے کی مدت سات سال سے کم کرکے پانچ سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولر صارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نئی سولر نیٹ بلنگ کی فی یونٹ قیمت تقریباً 11 روپے کے لگ بھگ رکھی جائے گی۔
آئندہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازمی ہوگا۔ اس سے قبل گھریلو، صنعتی، کمرشل صارفین 25 کلو واٹ تک لوڈ کا لائسنس حاصل نہیں کرتے تھے اب یہ استثنیٰ ختم کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *