ایران پر ڈرون حملوں کا الزام

Blog

ویب ڈیسک 

آذربائیجان نے ایران پر ڈرون حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی وارننگ دے دی

آذربائیجان نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے اس کے علاقے پر دو ڈرون فائر کیے ہیں جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق ایک ڈرون نخچوان شہر کے ایئرپورٹ پر گرا جو ایران کی سرحد کے قریب واقع ہے، جبکہ دوسرا ڈرون ایک اسکول کے قریب آ گرا۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ان حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے آذربائیجان میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔

بیان میں ایران سے اس واقعے کی وضاحت طلب کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ آذربائیجان اپنے دفاع کے لیے مناسب جوابی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دوسری جانب اس واقعے پر ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *