ویب ڈیسک
جیکب آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے دکاندار کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
سول لائن تھانے کی حدود پیر بخاری چوک کے قریب تین نامعلوم مسلح افراد نے دکاندار اوم کمار کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 7 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔
واقعے کے بعد مسلح ملزمان شہر کے وسط سے باآسانی فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔
پولیس کے مطابق تین نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر دکاندار کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ سے زائد نقد رقم اور موبائل فون لوٹ لیا

















