ویب ڈیسک

شاہ ولی اللہ اور عبد اللطیف کی بازیابی کیلئے مسمات رابعہ بصری نے درخواست دائر کی تھی

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔

کورٹ رپورٹر

January 06, 2026

 facebook

 twitter

 whatsup

 mail

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ لاپتا شہریوں کو پولیس اہلکاروں نے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ گھر پر چھاپے کے بعد سچل تھانے سے حراست میں لیے گئے افراد کے لیے رابطہ کیا۔

پولیس اسٹیشن نے لاعلمی کا اظہار کیا اور تاحال شہریوں کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ فریقین کی جانب سے جمع کروائے گئے جوابات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا۔

عدالت نے درخواستگزار کو ایف آئی آر درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے لاپتا شہریوں کی تلاش کے لیے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔

شاہ ولی اللہ اور عبد اللطیف کی بازیابی کیلئے مسمات رابعہ بصری نے درخواست دائر کی تھی, درخواست میں آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، سی ٹی ڈی سول لائن، ایس ایچ اوسچل اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *