ویب ڈیسک 

کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں ، یورینیم افزودگی سمیت کسی حق سے دستبردار نہیں ہونگے ، ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کشیدگی میں کمی چاہتا ہے لیکن یورینیم افزودگی سمیت اپنے کسی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس امریکا کی سرزمین تک حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ، ایران ایسے میزائل نہیں بنائے گا جو امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ، ایران پر پہلے حملے روکے جائیں تو بات چیت ہو سکتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو امریکا سے بات چیت کرنے کا تلخ تجربہ ہوا، خطے میں امریکی اڈوں کو اپنے دفاع میں نشانہ بنا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *