سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری

Blog

ویب ڈیسک 

سانحہ گل پلازہ میں 14 افراد جاں بحق اور 22 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد 73 تک پہنچ گئی ہے۔

لاپتہ افراد کی نئی فہرست کے مطابق آفتاب، محمد عارف، عمیر نبیل، عبدالحسیب، راحیلہ تبسم، کائنات، شائستہ، مریم وفا اور کوثر پروین لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔

12 سالہ حمزہ، 13 سالہ حیدر اور 14 سالہ حسام محمد سے متعلق معلومات فراہمی کی اپیل کی گئی ہے، 62 سالہ ابوبکر، محمد اطہر، چرچل، شیز بلوچ، کامران اور محمد شیز ی لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔

فہرست میں محمد حنیف، سرفراز، اسلام الحق، محمد آصف خان اور محمد رمضان کے نام بھی درج ہیں، خضر، عمران، شیر باز علی، رمضان علی اور سعد کی تلاش کیلئے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

محمد محسن، محمد حنیف، محمد اشرف، محمد سعد اور مصباح بھی تاحال لاپتہ ہیں، فیضان، حسن علی، محمد عارف، عامر اور عائشہ سے متعلق بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

سانحہ گل پلازہ کے لاپتہ افراد کی فہرست میں عاصم، محمد ابرار، محمد سلیم اور عبدالقیوم کے نام بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *