صوبائی حکومت نے 27 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کردیا

Blog

سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز ہفتہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو سندھ بھر میں تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، بلدیاتی ادارے اور مقامی حکومتوں کے دفاتر بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع پر یکساں طور پر ہوگا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی 27 دسمبر کو صوبے بھر میں برسی کے سلسلے میں مختلف تقریبات، دعائیہ مجالس اور سیاسی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *