پی ٹی آئی کے جلسے میں نجی ٹی وی کے کیمرا مین پر تشدد

Blog

 

ویب ڈیسک

نجی ٹی وی کے سینئر کیمرہ مین عمران یامین پر نمائش چورنگی کے قریب جلسے کی کوریج کے دوران تشدد اور لوٹ مار

یہ صرف ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ آزاد صحافت پر براہِ راست حملہ ہے۔

مشتعل افراد کے روپ میں موجود عناصر نے عمران یامین کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان کا پرس، اے ٹی ایم کارڈ، این آئی سی اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ جلسوں کے نام پر صحافیوں کو دانستہ غیر محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

ہم اس بزدلانہ اور قابلِ نفرت اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ صحافی کسی جماعت کے کارکن نہیں ہوتے، وہ عوام تک سچ پہنچانے کی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ کیمرہ توڑنا، شناختی دستاویزات چھیننا اور تشدد کرنا جمہوری اقدار پر حملہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے عہدیداروں سے واضح مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر چینل فائیو نیوز کے لاکھوں روپے کے نقصان کا ازالہ کریں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف عملی کارروائی کریں۔ صحافی بغیر کسی معاوضے کے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کوریج کرتا ہے، اس کے باوجود شرپسندی ناقابلِ قبول ہے۔

بصورتِ دیگر، پوری صحافی برادری پاکستان تحریک انصاف کی سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ پر مجبور ہوگی اور ہونے والے نقصان کی ذمہ داری براہِ راست پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی قیادت پر عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

صحافیوں پر تشدد ناقابلِ قبول ہے۔ خاموشی جرم کے برابر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *