
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے عالمی شہرت یافتہ معروف کرکٹر و فاسٹ باؤلر شاہنواز ڈہانی کی ملاقات۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں شاہنواز دہانی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران شاہنواز دہانی نے آئی جی سندھ کے لیے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے شاہنواز دہانی کی قومی و بین الاقوامی کرکٹ میں کارکردگی کو سراہا۔

















