جیکب آباد (رپورٹ: نین بھٹی)
جیکب آباد کے معروف اور سینئر صحافی اظہر گل سرکی اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی خبر سے شہر کی فضا سوگوار ہو گئی اور صحافتی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
گزشتہ شب اظہر گل سرکی کی گھر میں اچانک طبیعت بگڑ گئی اور وہ بیہوش ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر سول ہسپتال جیکب آباد منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی اور طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ گورنمنٹ اسکول کے گراؤنڈ میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات
میر غلام عباس جھکرانی (میونسپل چیئرمین، جیکب آباد)
غازی زبیر خان جھکرانی، میر منصب خان جھکرانی، گل محمد خان جھکرانی
ندیم قریشی، حاجی غلام نبی رند، محمد نواز سولنگی، محمد اسلم گولو
عبدالغنی کھوسہ، بابو حیدر مگسی، حاکم علی ایری، زاہد علی منگریو
شوکت علی نوناری، نین بھٹی، جمیل احمد اوڈھو، ریاض احمد سوہرانی نے شرکت کی
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو مہر شاہ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر موجود افراد نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

















