
پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔
لکی سیمنٹ کنسورشیم نے 101 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی دے دی جبکہ ایئربلیو گروپ نے 26 ارب 50 کروڑ روپےکی بولی دی۔
عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سےزیادہ بولی دی۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نجکاری محمد علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری حکومتی ایجنڈے کا اہم عنصر ہے، پی آئی اے کی بڈنگ کے بعد سرمایہ کاری اور نجکاری کی نئی راہیں کھلیں گی، اپریل میں 51 سے 100 فیصد شیئرز بیچنے کا فیصلہ کیا گیا بعد میں 75 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 90 روز کے اندر مزید 25 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا پلان ہے، 92.5 فیصد فنڈز پی آئی اے پر ہی خرچ ہونگے، حکومت کو ساڑھے 7 فیصد ریونیو ملے گا، جہازوں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 100 تک لے جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 75 فیصد کی بڈز کی پیمنٹ بتدریج لی جائے گی، دو تہائی پیمنٹ شروع میں حاصل کی جائے گی، بڈنگ کے بعد بڈرز دو پارٹیز کو ایڈ بھی کر سکتے ہیں۔

















