
ویب ڈیسک
پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کیلئے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 دسمبر مقررکی گئی ہے،ہفتہ اوراتوار کو بینک بند ہونے کے باعث تاریخ میں توسیع کی گئی۔
پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز
اس سے قبل پہلی تاریخ 15 دسمبر، دوسری 22 دسمبر رکھی گئی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل بولی 24 دسمبر شام 4 بجے تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ایس ایل نئی فرنچائزز کے تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان کا اعلان 27 دسمبر کو ہوگا،پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی بڈنگ 8 جنوری کو اوپن آکشن سے ہوگی۔

















