
ویب ڈیسک
کراچی: چئیرمین یونائیٹڈ پاکستان بلال باجوہ نے اپنے میمبران سے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں ملاقات کی ملاقات کا مقصد تنظیمی معاملات کے ساتھ کراچی کے اہم مسائل پر بات کرنا تھی اس ملاقات میں میمبران نے کراچی کے مختلف علاقائی مسائل اور لاقانونیت سے آگاہ کیا میمبران
میں یمنہ اسلم نے بتایا کہ سرجانی کے علاقے میں موبائل فون، موٹر سائیکل ،یہاں تک کہ عورتوں سے انکے پرس تک دن دھاڑے چھینے جاتے ہیں، تنویر علی نے بتاتے ہوئے کہ کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے کوئی بھی کراچی کے مسئلے حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتا لہٰذا ہم سب کو اپنے مسائل کے حل کے ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی.
چئیرمین یونائیٹڈ پاکستان بلال باجوہ نے کہا ہم بغیر کسی تفریق اپنے ملک پاکستان کی حفاظت کرنے کا عہد کرتے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہر اس شخص کی مدد کریں جو قانونی طور پر مدد کا حقدار ہوگا. اس موقع پر سب نے نیک تمنائوں اظہار کرتے ہوئے کیک کاٹا.

















