
ویب ڈیسک
ہانیہ عامر کے والد کے کردار پر علی خان ناخوش، مداح حیران
پاکستان کے معروف سینئر اداکار علی خان نے نئے ڈرامہ سیریل میں اپنے کردار اور موجودہ ٹی وی صنعت پر کھل کر تنقید کی ہے۔
معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار بلال عباس خان کے اس ڈرامے کی کہانی کے نئی قسط میں بڑے موڑ نے سوشل میڈیا پر زبردست توجہ حاصل کی ہے، تاہم علی خان نے نہ صرف کہانی بلکہ اپنے کردار کی پیشکش پر بھی سخت تحفظات کااظہار کیا ہے۔
پاکستان کے معروف سینئر اداکار علی خان نے نئے ڈرامہ سیریل میں اپنے کردار اور موجودہ ٹی وی صنعت پر کھل کر تنقید کی ہے۔
معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار بلال عباس خان کے اس ڈرامے کی کہانی کے نئی قسط میں بڑے موڑ نے سوشل میڈیا پر زبردست توجہ حاصل کی ہے، تاہم علی خان نے نہ صرف کہانی بلکہ اپنے کردار کی پیشکش پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
علی خان نے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران اپنے ہی کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیلی وژن اس وقت ایک تخلیقی جمود کا شکار ہے، جہاں زیادہ تر ڈرامے ایک جیسے محسوس ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی سال 3 ایسے ڈراموں میں کام کیا جن کی کہانیاں تقریباً ایک جیسی تھیں، میں اس وقت ہانیہ کے ساتھ ایک ڈرامہ کر رہا ہوں، جس میں میں والد کا کردار ادا کر رہا ہوں، میں ڈاکٹر ہوں لیکن پورے ڈرامے میں ایک بار بھی میرا کلینک نہیں دکھائی گئی۔
اداکار نے مزید کہا کہ پورا ڈرامہ بس یہی ہے کہ میں کچن سے نکلتا ہوں، کہتا ہوں ‘بیٹی، میں تمہیں چھوڑ دوں گا’، اور گھر کے معاملات سنبھالتا رہتا ہوں۔
کہانی کی منطق پر سوال اٹھاتے ہوئے اداکار نے کہا کہ تو میں ہدایتکار سے پوچھتا ہوں، یہ ڈاکٹر ہے یا بنیّا؟ آپ نے اس کے ہاتھ میں ایک ڈائری پکڑا دی ہے اور وہ پھولوں کا حساب لگا رہا ہے۔ یہ سراسر فضول ہے۔
تاہم علی خان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ فارمولا کام کر رہا ہے۔ اداکار نے کہا کہ اگر وہی فضول چیزیں چل رہی ہیں تو پھر درست کون ہے؟ مصنف درست ہے۔
اس کے باوجود، علی خان نے تخلیق کاروں پر زور دیا کہ وہ رسک لیں اور منفرد کہانیوں پر کام کریں۔ یہاں تک کہ انہوں نے ایک ایسے ڈرامے کی تجویز بھی دی جس میں بچے اپنے والدین کی شادیاں طے کریں۔
آخر میں علی خان نے کہا کہ آج کل ڈرامے تخلیق سے زیادہ کمرشل وجوہات کے تحت بنائے جا رہے ہیں، جو ایک ایسی انڈسٹری کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں جو عالمی سطح پر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

















